بجٹ پر مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی اور حکومتی قیادت کی اہم ملاقات آج متوقع

Jun 06, 2026 | 21:55:PM
بجٹ پر مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی اور حکومتی قیادت کی اہم ملاقات آج متوقع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومتی قیادت کے درمیان ایک اہم مشاورتی اجلاس آج رات ایوانِ صدر میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس صدر مملکت آصف علی زرداری ( Asif Ali Zardari) کی صدارت میں ہوگا، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ( Bilawal Bhutto Zardari) خصوصی طیارے کے ذریعے گلگت بلتستان سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی بجٹ اور ٹیکس پالیسیوں سے متعلق پارٹی کے تحفظات حکومتی نمائندوں کے سامنے رکھیں گے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، مراد علی شاہ، شیری رحمان ، نوید قمر  شریک ہوں گے،حکومت کی نمائندگی اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، ایاز صادق کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نئے مالیاتی بلز کی اصولی مخالفت نہیں کرتی، تاہم موجودہ ٹیکس پالیسیوں پر اسے سنجیدہ تحفظات ہیں۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ بعض شعبوں پر بار بار ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے، جس پر اس کے اعتراضات برقرار ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی اخراجات اور وسائل کی تقسیم کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی کو کئی اہم خدشات لاحق ہیں، جن پر اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ آج ایرانی سپریم لیڈر کیلئے خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے