محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی ہے،جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔
پاکستان، ایران وزرائے داخلہ کی ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر مشاورت ہوئی۔
اہم بیٹھک میں پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی سے دوبارہ ملاقات ہوئی ہے۔