جاپان میں"کرائے کا خاندان "سروس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دنیا بھر میں ڈپریشن، اداسی اور تنہائی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، بہت سے لوگ، جو دوسروں کے درمیان ہوتے ہوئے بھی تنہائی کا شکار ہیں، ان کی آوازیں اکثر سنائی نہیں دیتیں۔
جہاں ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے دنیا کو آپس میں جوڑ دیا ہے، وہیں اس نے انسانوں کے درمیان حقیقی اور گہری روابط کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
ایسے میں جاپان میں اُبھرنے والی ’فیملی رینٹل سروس‘ ایک نیا تجربہ ہے، جو لوگوں کی تنہائی کو کم کرنے اور عارضی طور پر جذباتی تسکین فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
جاپان میں حالیہ برسوں میں ’فیملی رینٹل سروس‘ کا آغاز ہوا ہے، جہاں لوگ اپنے خاندان کے افراد کی جگہ پر کرایہ پر افراد حاصل کرتے ہیں تاکہ وہ ایک مکمل خاندان کا تجربہ حاصل کر سکیں۔
اس سروس میں افراد کو ایک ’کرائے کا خاندان‘ دیا جاتا ہے، جو ان کے ساتھ وقت گزارے، عید یا دیگر مواقع پر ان کے ساتھ ہو، یا صرف ساتھ بیٹھ کر باتیں کریں تاکہ وہ اکیلے پن کا احساس نہ کریں۔