سوئی سدرن گیس کمپنی کا عید الاضحیٰ کیلئے خصوصی گیس شیڈول

Jun 06, 2025 | 09:49:AM
سوئی سدرن گیس کمپنی کا عید الاضحیٰ کیلئے خصوصی گیس شیڈول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر گیس کی سپلائی کے حوالے سے خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے، کمپنی کے مطابق، عید کے پہلے دن صبح 5 بجے سے گیس کی سپلائی شروع ہو گی۔

سوئی سدرن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عید کے تینوں دن گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی، اور رات کے اوقات میں بھی گیس کی سپلائی بند نہیں ہوگی۔ خاص طور پر عید کے تیسرے دن گیس کی سپلائی رات 12 بجے تک جاری رکھی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:عید  پر موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

یہ اقدام شہریوں کو عید کی خوشیوں میں بلا رکاوٹ گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ عید کی تعطیلات کے دوران گیس کی قلت کا سامنا نہ ہو۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گیس کے استعمال میں احتیاط کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔