عیدالاضحیٰ کے ایام میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویوکا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز) پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے ایام میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویوکا الرٹ جاری کردیا گیا۔
ریلیف کمشنرکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویوکے پیش نظرالرٹ رہیں، ہیلتھ،ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو1122 اور دیگرمحکموں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 7 سے 12 جون تک درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویوکےخدشات ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافےکاخدشہ ہے۔
7 جون تک پنجاب، اسلام آباد میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، درجہ حرارت 7 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق عید کے دوران بعض علاقوں میں شدید گرمی کے باعث گرد و غبار اور تیز ہواؤں کا بھی خدشہ ہے، گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ سٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عید کی چھٹیوں میں بڑی پابندی عائد
شہرقائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے، صبح کے وقت ہی پارہ 31ڈگری تک پہنچ گیا، گرمی کی شدت 35ڈگری محسوس کی جانے لگی ۔
لاہور میں بھی عید گرمی اور تپش میں گزرے گی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت میں اضافہ38 ریکارڈ کیا گیا ہے،آئندہ 24گھنٹے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔۔