فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: سعودی عرب کے ہاتھوں پاکستان کو 0-3 سے شکست

Jun 06, 2024 | 23:35:PM
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: سعودی عرب کے ہاتھوں پاکستان کو 0-3 سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر 2کے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 3.0سے شکست دے دی۔

اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زیادہ تر وقت سعودی عرب کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا، مہمان ٹیم نے کھیل کے پہلے ہی ہاف میں 2گول سکور کر کے برتری حاصل کر لی ،دونوں گول البریکان نے کیے ، پہلا گول البریکا ن نے 26 ویں جبکہ دوسرا گول 41ویں منٹ میں سکور کیا،دوسرے ہاف میں کھیل کے 59ویں منٹ میں سعودی عرب کا تیسرا گول الجوائر نے سکور کیا، تین صفر کے اسکور پر میچ ختم ہوا۔

واضح رہے کہ کوالیفائر ٹو میں پاکستان نے اب تک 5 میچ کھیلے ہیں، پانچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کپتان مایوسی کا شکار