پی ٹی آئی رہنمانےبھتیجی کو آشناسمیت قتل کر دیا

Jun 06, 2021 | 11:46:AM
پی ٹی آئی رہنمانےبھتیجی کو آشناسمیت قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ناجائز تعلقات کے الزام پر پی ٹی آئی کے رہنمااور ٹکٹ ہولڈر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بھتیجی اور اس کے آشنا کو اغواکے بعدتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے دونوں کی لاشوں کو نہر میں بہا دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل صادق آباد کے علاقہ بستی علامہ سائیں دہ گوٹھ کی طاہرہ قمر دختر قمر الدین ولانہ اور اس کا قریبی رشتہ دار 25 سالا طالب علم احسان خالق ولانہ محبت کی شادی کرنا چاہتے تھے۔ رنجش پر طاہرہ کے چچا پی ٹی آئی صوبائی حلقہ 265 کے ٹکٹ ہولڈر جام اللّٰہ یار ولانہ نے  دیگر ملزموں صبغت اللہ، اعجاز، امان اللّٰہ اور داد ولانہ کے ہمراہ احسان خالق اور طاہرہ قمر کوکمرے میں بند کردیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلا دبا کر موت کی نیندسلادیا۔

علاوہ ازیں ریسکیو 1122 اور پولیس نے نہر سےلاشیں نکالنے کے بعد مقدمہ درج کر کے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کو حراست میں لے لیا۔ پوسٹمارٹم کے بعد مقتولین کی نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔پولیس کو بھی شبہ ہے کہ دوہرے قتل کیلئے ولانہ برادری کا جرگہ ہوا تھا جس میں قتل کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین کی غلط معلومات پھیلانے والےہوشیار۔۔۔