بلاول بھٹو اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Jul 06, 2022 | 22:54:PM
بلاول بھٹو ،امریکی وزیرخارجہ ،انٹونی بلنکن ،درمیان ،ٹیلی فونک ،رابطہ
کیپشن: بلاول بھٹو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ نے بلاول بھٹوزرداری سے ٹیلی فون رابطہ کیا جس کی تصدیق وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ پر کی۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آج امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن سے بات چیت ہوئی، ہم نے باہمی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر انہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے باہمی رابطوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا بڑی انکوائری کا حکم

وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لئے تجارت، توانائی، صحت عامہ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں رابطوں میں توسیع کی جائے گی، ہمیں اپنے عوامی سطح کے اور بزنس ٹو بزنس رابطوں کو فروغ دینا چاہیے۔