دعا زہرا کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی

Jul 06, 2022 | 16:15:PM
بڑی خبر،دعا زہرا کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی
کیپشن: دعا زہرا کے نکاح کی ویڈیو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی کم عمر لڑکی دعا زہرا کے نکاح کی ویڈیو  بھی آخر کارسامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  یوٹیوبر زنیرا ماہم کی جانب سے دعا زہرا کی ظہیر احمد کے ساتھ نکاح کے وقت کی ویڈیو شیئر کی گئی ،سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر احمد ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ایجاب و قبول کر رہے ہیں، ویڈیو میں نکاح خواں کے نکاح پڑھانے کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے جس کے دوران دعا زہرا کا حق مہر 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا۔

خیال رہے کہ نئی میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 15 سال چند ماہ بتائی گئی ہے، جس کے بعد دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی آفتاب احمد بگھیو نے دعا زہرا کے مبینہ اغواء کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے کیس کا ضمنی چالان طلب کر لیا۔

سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا کیس کی سماعت کی، ملزم ظہیر کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ظہیر کی 15 سے 19 اپریل تک کی کال ڈیٹا ریکارڈر رپورٹ طلب کرلی اور کیس کی مزید سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیںدو اہم وزراء نے استعفیٰ دیدیا