9 مئی واقعات کی ایک اور تہلکہ خیز ویڈیو  سامنے آ گئی

Jan 06, 2024 | 11:53:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور)9 مئی کے شر پسند واقعات کی ایک اور تہلکہ خیز ویڈیو شر پسندی کے ناقابل تردید ثبوت سامنے لے آئی۔

9 مئی کو فیصل آباد میں حساس ادارے کی بلڈنگ اور آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پر حملے کی ایک اور  ویڈیو منظر عام پر آگئی،ویڈیو میں ایک مخصوص سیاسی جماعت کے بلوائیوں کو عمارت پر چڑھنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

 شر پسند نعرے بازی کرتے، املاک کو نقصان پہنچاتے اور پتھراؤ کرتے واضح دیکھے جا سکتے ہیں،شر پسند ہجوم میں شامل خاتون کو ریاستی اداروں کے خلاف بلوائیوں کو مشتعل کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں سیاسی جماعت کے شر پسند افراد افواج پاکستان سے منسوب بینر کی بے حرمتی اور سائن بورڈ توڑتے نظر آرہے ہیں یہ تمام مناظر مخصوص جماعت کی جانب سے ریاست پاکستان کیخلاف شرنگیزی پھیلانے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گورنر پنجاب کا بڑا اقدام،سرکاری ملازمین کی پنشن کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

9 مئی کو سیاسی جماعت کی طرف سےکئے گئے ان نا قابل تردید شر پسندی کے واقعات کو کسی بھی جھوٹ کی آڑ میں نہ جھٹلایا جا سکتا ہے اور نہ ہی چھپایاجاسکتا ہے۔

کیا ایسے شر پسند عناصر جہنوں نے ریاست پاکستان پر حملہ کیا، کسی بھی رعایت کے مستحق ہیں؟