فیکٹری کی آگ بجھانے میں مدد کیلئے رینجرز کے جوان آ گئے

Feb 06, 2026 | 23:34:PM
  فیکٹری کی آگ بجھانے میں مدد کیلئے رینجرز کے جوان آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) کراچی میں پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے میں فائر بریگیڈ اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے ساتھ رینجرز کے جوان بھی پہنچ گئے۔  تیسری ڈگری کی آگ  کو بجھانے کے لئے شہر بھر کی فائر بریگیڈ کے وسائل جمع کر لئے گئے ہین، لیکن آگ بدستور پھیل رہی ہے۔

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک کی فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد سندھ رینجرز کے جوانوں کا دستہ بھی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون پہنچ گیا۔ رینجرز کے جوان اور افسران  صورتحال کو سنبھالنے میں فائر بریگیڈ اہلکاروں کی معاونت کر رہے ہیں۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ سندھ رینجرز کے جوان بھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔ اس واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ رینجرز کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ رینجرز کے اہلکار فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے عملے کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں اور ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں ایک اور خوفناک آگ، شہر بھر کی فائربریگیڈ بجھانے میں ناکام 

رینجرز کے جوانوں کو  آگ سے متاثرہ عمارت کے گرد کارڈن کرکے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی  گئی ہے۔ 

رینجرز کے ترجما ننے کہا،  شہریوں کو محفوظ رکھنےکےلیے رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔   اولین ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔