کراچی میں ایک اور خوفناک آگ، شہر بھر کی فائربریگیڈ بجھانے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پولیمر فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ بجھانے والے درجنوں اہلکار آگ بجھانے کی کوشش مین اب تک ناکام ہیں اور آگ تیسرے فلور تک پھیل گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ خود اس فیکٹری کی آگ بجھانے کی کوششوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
لائنڈی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پولیمر (پلاسٹک کا مواد) والی بڑی فیکٹری میں آگ لگی ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے بہت سے اہلکار اپنے ساز و سامان کے ساتھ فیکٹری کی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
رسیکیو1122 اور فائربریگیڈ کی 12 فائر ٹینڈر ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور پلاسٹک کے مواد کی اس خطرناک آگ کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن پانی کی مدد سے آگ قابو میں نہیں آ رہی۔
پولیمرز (پلاسٹک کے مواد) کو لگی آگ پانی ڈالنے سے کم بجھتی ہے، ایسی آگ کو آکسیجن کی سلپائی روکنے کے لئے بھاری مقدار میں آگ بجھانے والا کیمیکل مواد استعمال کرنا پڑتا ہے۔
فائربریگیڈ حکام بتا رہے ہیں کہ انہوں نے شہر بھر سے سنارکل اور فائر ٹینڈر طلب کرلئے ہیں۔ اس وقت رات 11 بجے فائر بریگیڈ کی 10گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
تھرڈ ڈگری کی آگ
کچھ ہی دیر میں تیزی سے پھیل جانے والی اس آگ کو ماہرین نے تھرڈ ڈگری کی آگ ڈیکلئیر کر دیا ہے۔
فائر بریگیڈ کے تربیت یافتہ اہلاروں نے فیکٹری کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے اور آگ کو اطراف میں پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
جانی نقصان نہیں ہوا
فائر بریگیڈ اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ اب تک کسی انسان کے فیکٹری کے اندر پھنسا ہونے کے متعلق کوئی خدشہ مہیں۔ اب تک آگ سے فیکٹری کے تمام ملازم اور آگ بجھانے والے محفوظ ہیں۔ کسی کے فیکٹری میں موجود ہونے یا جھلسنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی۔ آگ نے فیکٹری کے تمام حصوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ کیونکہ فائر بریگیڈ اہلکار پانی سے آگ بجھانے پر انحصار کر رہے ہیں، پانی کیمیکل خاص طور سے پلاسٹک کی آگ پر قابو پانے میں مؤثر نہیں ہوتا۔
آگ چوتھے فلور تک پھیل گئی۔جبکہ فیکٹری کے عقب میں موجود فیکٹری تک بھی آگ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کیا کر رہے ہیں
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے کر کمشنر سے متاثرہ فیکٹری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی اور فائر سروسز کو ہنگامی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ آگ بجھانے والے آگ بجھانے کی کوشش کرین اور متعلقہ حکام اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کریں۔
وزیراعلیٰ نے متاثرہ مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کی فوری مدد کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی و حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔