گوادر: ایرانی کشتی میں آتشزدگی، 3 جاں بحق، 20 افراد سمندر میں کود گئے

Feb 06, 2025 | 13:11:PM
گوادر: ایرانی کشتی میں آتشزدگی، 3 جاں بحق، 20 افراد سمندر میں کود گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوادر کے قریب پاکستانی سمندری حدود میں ایرانی کشتی میں آگ لگ گئی جس کے باعث کشتی میں سوار افراد سمندر میں کود گئے۔

آتشزدگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور کشتی میں سوار 20 افراد میں سے 16 افراد کو دوسری کشتی نے بچا لیا۔

تاہم، تین افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کا تعلق پشکان سے ہے اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے کوئی خط تحریر نہیں کیا، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا انکشاف

حادثے کے فوراً بعد مقامی بحری فورسز اور دیگر کشتیوں نے بچاؤ کی کارروائیاں شروع کیں۔