مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔ یہ لاشیں پرواز ایس وی 726 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائی گئیں، جہاں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے لاشیں وصول کیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، دو میتوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے، جبکہ ایک میت کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد ارسلان، علی سجاد، حامد شبیر، اور اقبال وقاص شامل ہیں۔
وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے انٹرنیشنل کارگو ٹرمینل پر میتیں وصول کیں اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔