الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کی گرفتاری کا حکم

Feb 06, 2024 | 12:45:PM
الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کی گرفتاری کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سجاول اور سیہون میں الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔

سجاول کے حلقے پی ایس 74 سے انتخابات کی ڈیوٹی سے غیر حاضر 300 سے زائد اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے، وارنٹ جاری ہونے والوں میں میڈیکل افسران، اساتذہ و دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں۔

ریٹرننگ افسران نے کہا ہے کہ ایس ایس پی سجاول غیر حاضر ملازمین کو گرفتار کر کے پیش کریں، ملازمین کی اکثریت نے حاضری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب سیہون سے الیکشن ڈیوٹی سے 134 سرکاری ملازمین غیر حاضر ہیں.