لتامنگیشکر کی موت پر بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی 

Feb 06, 2022 | 12:32:PM
لتا منگیشکر ، بالی ووڈ
کیپشن: لتا منگیشکر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لتا منگیشکر کی موت پر بالی ووڈانڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ۔بالی ووڈسٹارز نے لتا منگیشکرکی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارہ لتا منگیشکر چل بسیں
تفصیلات کے مطابق لتا منگیشکر کی موت پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ،دپیکا پڈکون ،کرینہ کپور ، انوشکا شرمانے دکھ کا اظہاکیا ۔بالی ووڈ کے شہنشا ہ امیتابھ بچن نے لتا منگیشکر کیساتھ تصویر شیئر کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ لاکھوں صدیوں کی آواز ہمیں چھوڑ گئی۔اب ان کی آواز جنت میں گونجتی ہوگی ۔

معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے لتا جی کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے آنسو نہیں روک سکتی ۔آج دنیا ایک خوبصورت آواز سے محروم ہوگئی ۔

بالی ووڈاداکار اکشے کمار نے کہا کہ لتا جی کی موت پر بہت دکھ ہوا کوئی اس قدر خوبصو رت آواز کو کیسے بھول سکتا ہے ؟معروف موسیقار اے آر رحمان نے بھی لتا منگیشکر کیساتھ تصویر شیئر کی۔

معروف گلوکارہ شریاگوشال نے لکھا کہ لتا جی آپ کی آواز کو دنیا کبھی نہیں بھولے گی ۔آپ پرندے آنسو اور ہوا تک خاموش ہیں۔ انوشکا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا، "آج ہندوستان کے لیے افسوسناک دن ہے لتا جی کی آواز نے انہیں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا ۔ وہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ہم ان کے خاندان دوستوں اور مداحوں کیساتھ تعزیت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لباس کی وجہ سے حرامانی پر صارفین کی سخت تنقید