لباس کی وجہ سے حرامانی پر صارفین کی سخت تنقید

Feb 05, 2022 | 14:14:PM
اداکارہ حرا مانی،پوسٹ،تصاویر وائرل،تنقید،صارفین
کیپشن: اداکارہ حرا مانی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کو ساڑھی کے ساتھ ٹی شرٹ پہن کر ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اداکارہ حرا مانی ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنے آنے والے ڈرامے یہ نہ تھی ہماری قسمت کی تشہیر کے لیے ساتھی اداکار منیب بٹ اور عائزہ اعوان کے ہمراہ شرکت کی۔

حرا مانی پروگرام میں ساڑھی کے ساتھ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہن کر شریک ہوئیں اور انہوں نے مذکورہ لباس کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں۔

اداکارہ حرا مانی کی ٹی شرٹ اور ساڑھی کے ساتھ تصاویر کو ٹی وی چینل کے انسٹاگرام سمیت فیشن ہاؤس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا، جہاں لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

لوگوں نے کمنٹس کئے کہ حرا مانی کو لباس پہننے کی سمجھ نہیں ہے وہ کبھی بھی کسی طرح کا بھی لباس پہن لیتی ہیں تاہم ان کے چند مداحوں نے ان کے اس نئے فیشن پر ان کی تعریف بھی کی۔