کمسن بچے کامین ہول میں گرنے کا نوٹس،وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ کر دیا گیا

Dec 06, 2025 | 23:12:PM
کمسن بچے کامین ہول میں گرنے کا نوٹس،وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مشتاق بھٹہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں کمسن بچے کے کےکھلے مین ہول پر گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کے احکامات جاری کیے تھے ۔ جس پر حکومت پنجاب نے تبادلے کا نوٹیفیکشن جاری کر دی ہے۔

ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر  لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد اشرف کو ڈپٹی کمشنر لودھراں تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لودھراں میں کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر شدید غم وغصہ کا اظہارکیاتھا اور انہوں نے ڈی سی لودھرا ں کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد انتظامی ایکشن کا سلسلہ جاری ہے ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب نے ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے دو افسران عہدوں سے ہٹا دیئے،گریڈ 18 کے چوہدری شفیق ایکسیئن ہائی ویز کو لاہور رپورٹ کرنے اور گریڈ 18 کی ایس ڈی او ہائی ویز حدیقہ قادر کو بھی لاہور رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ایکسیئن وہاڑی عمر لطیف کو ایکسیئن لودھراں کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔

معصوم 7سالہ ریحان صبح گھر کے قریب کھلے گٹر میں گر کر جان ہار گیا تھا ،ریحان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا ،واقعے پر پورا علاقہ سوگوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایئرلائن انڈیگو پر سخت تنقید ،CEO کو ہٹانے اور کمپنی پر جرمانہ کرنے کی تیاری