ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی

Dec 06, 2023 | 15:27:PM
ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی  کرتے ہوئے  اے ایس ایف کے عملے کی جانب سے منشیات دوحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی  کرتے ہوئے  اے ایس ایف کے عملے کی جانب سے منشیات دوحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی.

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے دوحہ جانے والے مسافر سے 1.59 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ 

مسافر نوید خان کے سامان کو سکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا۔ دوران تلاشی ہیروئن کو بیگ کو خفیہ خانوں سے برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا اگلے ہفتے خیبرپختونخواہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔