الیکشن کمیشن کا اگلے ہفتے خیبرپختونخواہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

Dec 06, 2023 | 15:14:PM
ملک بھر میں الیکشن کا انعقاد، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کمیشن 14 دسمبر کو خیبرپختونخواہ کا دورہ کریں گے جہاں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں الیکشن کا انعقاد، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کمیشن 14 دسمبر کو خیبرپختونخواہ کا دورہ کریں گے جہاں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع  کے مطابق چیف الیکشن کمشنر چیف سیکرٹری آفس میں عام انتخابات کی تیاریوں اور سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام، آئی جی اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں خیبرپختونخواہ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی صوبے میں امن و امان اور انتظامی امور بارے بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین کا پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران اس سے قبل تینوں صوبوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دورے کر چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات 2024 کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے پر سیکریٹری خزانہ کو طلب کرلیا۔ وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں اور بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے۔