راشد خان کا اگلے برس بی بی ایل میں شرکت پر دوبارہ غور کرنے کا اعلان

میری ٹیم کیخلاف نہیں کھیلنا چاہتے تو آپ مجھے اپنے ملک میں کیوں کھیلانا چاہتے ہیں؟ افغان سپنر

Apr 19, 2024 | 22:18:PM
راشد خان کا اگلے برس بی بی ایل میں شرکت پر دوبارہ غور کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) افغان کرکٹ ٹیم کے بولر راشد خان نے آسٹریلیا کی جانب سے سیریز منسوخ کرنے پر بی بی ایل میں شرکت کرنے پر دوبارہ غور شروع کر دیا۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے افغانستان کے ساتھ سیریز منسوخ کرنے کے بعد آسٹریلیا میں ہونے والی بیگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت پر دوبارہ غور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ممکنہ طور پر شرکت نہ کرنے کا اشارہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری  پر سپورٹس بورڈ کا اعلیٰ عہدیدار  برطرف

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں افغان لیگ سپنر نے لکھا کہ ’’اگر آپ میری ٹیم کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتے تو آپ مجھے اپنے ملک میں کیوں کھیلانا چاہتے ہیں؟ حالانکہ مجھے آپ کے ملک میں بھی کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہے‘‘۔


راشد خان نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’’آپ میرے ساتھیوں کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتے لیکن آپ میرے ساتھ کھیلنا چاہتے ہو؟ تو کیا فرق ہے؟ اس کا مطلب ہے کہ میں اپنے ساتھیوں اور ملک بھی پیچھے کر رہا ہوں‘‘۔