ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسزڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور 

May 02, 2024 | 18:46:PM
ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسزڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور 
کیپشن: ڈاکٹر سہیل سلیم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسزڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور کرلیاگیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور کر لیا ۔
فاسٹ باﺅلر احسان اللہ کی انجری بارے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ موصول ہوگئی ،رپورٹ موصول ہونے پر ڈاکٹر سہیل سلیم نے استعفا دے دیا تھا۔تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احسان اللہ کے علاج میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا،احسان اللہ کے آپریشن کرانے میں بھی جلد بازی کی گئی،احسان اللہ کی کہنی کی انجری کی بھی غلط تشخیص کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں نے روپے کو دبوچ لیا