آصف حسین سیکرٹری الیکشن کمیشن کے عہدے سے مستعفی

May 02, 2024 | 17:28:PM
آصف حسین سیکرٹری الیکشن کمیشن کے عہدے سے مستعفی
کیپشن: سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین طبیعت ناساز ہونے کے باعث عہدے سے مستعفی ہو گئے۔عمر حمید خان کو دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین کی طبیعت ناساز ہو گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین نے استعفیٰ دیدیا۔


عمر حمید خان صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات ہو گئے،عمر حمید خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 24 نیوز کو موصول ہو گیا،عمر حمید خان کی بطور سیکرٹری الیکشن کمیشن تقرری دوسال کیلئے کی گئی ہے،عمر حمید خان سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہے،چیف الیکشن کمشنر نے عمر حمید کی بطور سیکرٹری تعیناتی کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین خبردار، اوگرا نے منظوری دیدی گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر