سعودی بزنس وفدکا متوقع دورہ پاکستان، 16رکنی سٹیرنگ کمیٹی تشکیل

May 02, 2024 | 18:43:PM
سعودی بزنس وفدکا متوقع دورہ پاکستان، 16رکنی سٹیرنگ کمیٹی تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) سعودی بزنس وفدکے متوقع دورہ پاکستان کے پیش نظر حکومت نے 16رکنی سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے سعودی بزنس وفد کے متوقع دورہ پاکستان کے پیش نظر 16رکنی سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدی، وزیرپیٹرولیم کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے، وفاقی وزراء تجارت،نجکاری،پاور اورصنعت و پیداوار، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر،سیکریٹری ایس آئی ایف سی، چیف پروٹوکول وزارت خارجہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وزیر مملکت آئی ٹی، سیکریٹریز پاور،پیٹرولیم، داخلہ،آئی ٹی،تجارت اورسرمایہ کاری بورڈ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں یکے بعد دیگرے بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، افسوسناک خبر آ گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی سعودی وفد کے لیے بزنس میٹنگز کے انتظامات کرے گی، کمیٹی کو وفد کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے، وزارت تجارت کمیٹی کے لیے سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔