بلوچستان: بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکے، ایک شہری جاں بحق، 18 زخمی

May 02, 2024 | 17:06:PM
بلوچستان: بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکے، ایک شہری جاں بحق، 18 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان پولیس کے مطابق ضلع دکی کے مقام پر ٹھیکیدار ندی میں پہلے سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے کوئلے کا ٹرک ٹکرانے کے باعث پہلا دھماکا ہوا، لوگوں کے جمع ہونے پر دوسرا دھماکا ہو گیا، بارودی سرنگ کے دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین خبردار، اوگرا نے منظوری دیدی، گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔