وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد کی ملاقات 

Apr 23, 2024 | 19:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندگان کے وفد کی ملاقات  کی گئی ہے، وفد کی قیادت برطانیہ کے انٹرنیشنل ایجوکیشن چیمپئن سر اسٹیو اسمتھ کر رہے تھے۔

 برطانوی وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم شہبا ز شریف کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہم نے صوبہ پنجاب میں ایجوکیشن اینڈو مینٹ فنڈ قائم کیا تھا ، اسی قسم کے اقدامات وفاق میں بھی اٹھائیں گے،تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے حکومت ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، اس حوالے سے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ،پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آرہی ہے ۔

وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں تعاون کو سراہا اور کہا کہ ہم برطانیہ کے ساتھ تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں ،پاکستانی اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے مابین ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبوں میں اشتراک ہونا چاہیے،برطانیہ پاکستانی اساتذہ کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے مدد گار ثابت ہو سکتا ہے ،پاکستان برطانیہ کے تعلیمی شعبے کی استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ،یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستانی اور برطانوی  جامعات ریسیپروکل بنیادوں پر ڈگری پروگرامز شروع کر چکی ہیں ،پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور اس کا معیار بہتر بنانے کے لئے برطانیہ کے تعلیمی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ،جدید تعلیم بالخصوص سائنس اور ٹیکنالوجی کسی بھی قوم کی ترقی کی ضمانت ہے ۔

 برطانوی وفد کو بریفنگ کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ برطانیہ ایجوکیشن گیٹ وے پاکستان کا دائرہ کار مزیدبڑھا رہا ہے جس سے دونوں ممالک میں تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں مدد  ملے گی ، وفد نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اشتراک اور تعاون کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا،وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کی معروف جامعات  کے نمائندگان کے وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات ملاقات کی۔وفد کی قیادت برطانیہ کے انٹرنیشنل ایجوکیشن چیمپئن سر اسٹیو اسمتھ کر رہے تھے ۔

ملاقات میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم,  وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، پاکستان میں برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن, چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر کا زور چل گیا، دیگر کرنسیوں کو روپے  کا رگڑا