نئی حکومت نے 6 لاکھ 91 ہزار 136 میٹرک ٹن گندم درآمد کی ،ادارہ شماریات

May 02, 2024 | 19:32:PM
نئی حکومت نے 6 لاکھ 91 ہزار 136 میٹرک ٹن گندم درآمد کی ،ادارہ شماریات
کیپشن: گندم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)نئی حکومت کے پہلے ماہ 6 لاکھ 91 ہزار 136 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی ،نگران دور میں27 لاکھ58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 میں57 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی گندم درآمد کی گئی،مارچ 2024 میں 6 لاکھ 91 ہزار 136 میٹرک ٹن گندم امپورٹ ہوئی، رواں مالی سال فروری تک 27 لاکھ 58 ہزار 296میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال فروری تک 225 ارب78 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گندم امپورٹ ہوئی، رواں مالی سال مارچ تک کل 34 لاکھ 49 ہزار 436میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی،رواں مالی سال مارچ تک 282 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی گندم درآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جمعتہ المبارک؛ محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی