جمعتہ المبارک؛ محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

May 02, 2024 | 19:21:PM
جمعتہ المبارک؛ محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے جمعتہ المبارک کے روز ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں کل دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک ، بنوں، کرم، خیبر ،باجوڑ ، چترال، سوات، دیر ،کوہستان ، مالاکنڈ،شانگلہ، بونیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،صوابی اور پشاورمیں چند مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مری،گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن،زیارت، پشین ،مستونگ ،قلعہ سیف اللہ ، شیرانی ،موسی خیل ،ژوب، بارکھان، نوکنڈی، خضدار اور قلات میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک / مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں شام/رات میں آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یا اللہ خیر! صوبائی دارالحکومت زلزلے سے لرز اٹھا