ٹانک؛ سکیورٹی فورسز کاآپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

May 02, 2024 | 20:19:PM
ٹانک؛ سکیورٹی فورسز کاآپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)سکیورٹی فورسز کے ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،ہلاک ہونے والوں میں دہشتگرد وں میں رنگ لیڈر عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ،ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا حالیہ اغوا میں بھی ملوث تھے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمعتہ المبارک؛ محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی