اجتماعی زیادتی کاشکارانٹرمیڈیٹ کی طالبہ انصاف کی منتظر

عدالت نے ایس پی کینٹ کو کیس کی تفتیش کرنے کا حکم دے دیا ،سیشن عدالت نے ایس پی کینٹ سے 15 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی

Dec 06, 2022 | 15:53:PM
اجتماعی زیادتی ,جینڈرسیل تھانہ شاہدرہ, لاہور ہائیکورٹ ,چیف جسٹس
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی )اجتماعی زیادتی کاشکارانٹرمیڈیٹ کی طالبہ انصاف کی منتظر،انصاف کیلئے متاثرہ بچی والدہ کے ہمراہ سیشن عدالت پہنچ گئی۔


متاثرہ طالبہ کی والدہ نے دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ملزمان سے سازبازکرلی،انصاف نہیں مل رہا،جینڈرسیل تھانہ شاہدرہ کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان سے سازباز کی،بچی کی والدہ عافیہ بی بی نے ملزمان کیخلاف استغاثہ دائر کردیا۔

ضرور پڑھیں : ضلعی انتظامیہ کا غیرقانونی ایل پی جی کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن 
متاثرہ بچی عافیہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ   پولیس زیادتی کے شواہدختم کررہی ہے، زیادتی کرنے والوں کیساتھ صلح پر مجبورکیاجارہاہے،ملزم طلحہ امین نے شادی کاجھانسہ دے کراسلام پورہ بلوایا،
اسلام پورہ میں ملزم نے ساتھیوں کیساتھ مل کراجتماعی زیادتی کی۔


والدہ  نے کہا کہ طلحہ امین کے دوست حسن نے بھی بچی سے زیادتی کی،ملزم سہیل اور نوید بچی کی قابل اعتراض ویڈیوزبناتے رہے،متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ معاملے کانوٹس لیں،ایڈیشنل سیشن جج شاہد جاوید نے استغاثہ کی سماعت کی،عدالت نے ایس پی کینٹ کو کیس کی تفتیش کرنے کا حکم دے دیا ،سیشن عدالت نے ایس پی کینٹ سے 15 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔