9سالہ بچی اغوا کرنے کی کوشش ناکام!!!

Dec 06, 2020 | 13:29:PM
9سالہ بچی اغوا کرنے کی کوشش ناکام!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 9سالہ بچی کو اغواکرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو لوگوں کی اطلاع پر 15مددگارپولیس نے گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  گلشن اقبال بلاک13Dکی رہائشی9سالہ  رخسار مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کرنے جارہی تھی تو ملزم صدیق نامی شخص نے زبردستی بازو سے پکڑ کر روکا اور  پیسے دکھاکر غلط نیت سے کھینچ رہاتھا،بچی نے مزاحمت کرتے ہوئے شورمچانا شروع کردیا۔

بچی کی والدہ نے بتایا کہ کھینچاتانی میں میری بیٹی کا برقع بھی پھٹ گیاجس پر لوگ جمع ہوگئے اور 15مددگارکو اطلاع کی گئی 15مددگارکے اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم کو تحویل میں لیکر گلشن اقبال پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔