ماں کی محبت کا حیران کن منظر، ڈولفن مردہ بچے کو ساتھ لے کر تیرتی رہی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آسٹریلیا میں ڈولفن کی اپنے مردہ بچے کو ساتھ لے کر تیرنے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو افسردہ کردیاہے۔
آسٹریلیا سےوائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ ڈولفن اپنے مردہ بچے کو ساتھ لے کر تیر رہی ہے جب کہ اسکے ساتھ دیگر ڈولفنز کو بھی سوگ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس حوالے سے چیریٹی گروپ جیوگراف میرین ریسرچ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی ڈولفن کا نام فریگل رکھا گیا ہے جس نے 2 ہفتے قبل ایک بچے کو جنم دیا تھا۔
مزید پڑھیں:13سالہ ماں ، 7ماہ کا بیٹا:بنگلا دیشی عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا
یہ ویڈیو گزشتہ ماہ کی ہے، فریگل نے مبینہ طور پر 4 بچوں کو جنم دیا تھا جو پہلے ہی مرگئے تھے، فریگل نے بچوں کو موسم سرما میں جنم دیا تھا جس کے باعث ان کا بچنا مشکل تھا۔
چیریٹی گروپ نے مزید کہا کہ ڈولفنز سوگ کے دوران اپنے مردہ بچوں کو ساتھ لیے پھرتی ہیں اور یہ سلسلہ کئی دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
دوسری طرف کسی نہ کسی مرحلے پر اسے بچے کو چھوڑنا ہی پڑتا ہے تاکہ وہ خود زندہ رہنے کے لیے خوراک حاصل کر سکے اور وہ دن اب قریب ہے۔