این اے 129ضمنی الیکشن؛ن لیگ کے 5امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
کیپشن: ن لیگ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 میں الیکشن لڑنے کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات جمع کرا دیئے گئے۔
مسلم لیگ نون کے رانا عمران منج ،رانا مشہود احمد خان ،حافظ میاں نعمان، مہر اشتیاق اور چودھری باقر حسین نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
امیداروں کی کل عبوری فہرست جاری کی جائے گی،امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 اگست تک مکمل کی جائے گی،امیداروں کو انتخابی نشانات 26 اگست تک الاٹ کئے جائیں گے ،حلقے میں الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا ۔
یاد رہے کہ این اے 129 میاں اظہر کی وفات کے باعث سیٹ خالی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:9اگست کو عام تعطیل، نوٹیفکیشن جاری