سندھ حکومت کا 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

Aug 06, 2025 | 20:34:PM
سندھ حکومت کا 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افتخار میمن ) سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے  عرس مبارک پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیاہے ۔

 سیکریٹری کلچر سندھ محمد خان نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  282 واں تین روزہ بھٹائی عرس مبارک ہفتہ سے شروع ہوگا،عرس کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں کافی انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔

سیکریٹری کلچر سندھ  نے کہا کہ ہفتہ کے روز شروع ہونےوالے بھٹائی عرس کا افتتاح کرنے کے لیئے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کودعوت دیدی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹائی عرس پہ تمام محکمہ پہ ہائی الرٹ ہیں جبکہ  تین روزہ عرس پہ اسلحہ کی نمائش پر ایس کمشنر حیدرآباد نے پابندی عائد کردی ہے۔

 سندھ حکومت باقاعدہ   نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل