رینالہ خورد: ایک اور حوا کی بیٹی ہوس کا شکار، ملزم بھی گرفتار

Aug 06, 2023 | 19:42:PM
رینالہ خورد: ایک اور حوا کی بیٹی ہوس کا شکار، ملزم بھی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رینالہ خورد کے نواحی گاؤں میں 13 سالہ بچی کو درندہ صفت نوجوان نے ہوس کا نشانہ بنا دیا۔

رینالہ خورد کے نواحی گاؤں چک 11/1AL میں دلخراش واقع پیش آیا، آصف نامی اوباش نوجوان نے 13 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ لڑکی کے گھر والے باہر سے کام کاج نمٹا کر جب گھر واپس پہنچے تو بچی کو گھر میں نہ پا کر پریشان ہو گئے۔ گھر والوں کے تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ بچی گاؤں کے ہی رہائشی آصف نامی نوجوان کے گھر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہزارہ ایکسپریس حادثہ؛ کتنی ٹرینیں تاخیر کاشکارہوئیں؟

جب کمسن بچی کے گھر والے آصف کے گھر پہنچے تو وہ درندہ صفت شخص معصوم بچی کو ظلم و زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا جبکہ لڑکی بہوش حالت میں تھی، بچی کے گھر والوں کو دیکھ کر ملزم فرار ہو گیا۔ جس پر گھر والوں نے پولیس کو کال کر دی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔