ہزارہ ایکسپریس حادثہ، کراچی سے روانہ ہونیوالی7 ٹرینیں تاخیر کا شکار

Aug 06, 2023 | 18:31:PM
ہزارہ ایکسپریس حادثہ، کراچی سے روانہ ہونیوالی7 ٹرینیں تاخیر کا شکار
کیپشن: ٹرین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نوابشاہ کے قریب حادثے کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی7ٹرینیں تاخیرکاشکارہو گئیں۔
حادثے کے باعث پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس چارگھنٹے تاخیرکاشکارہوئی،ملت ایکسپریس شام ساڑھے 5بجے کے بجائے8بجے روانہ ہوگی ،تیزگام نے شام 7بجے روانہ ہوناتھی جوممکنہ طورپرساڑھے8بجے روانہ ہوگی۔
اسی طرح علامہ اقبال ایکسپریس،بہاﺅالدین زکریاایکسپریس اورفریدایکسپریس بھی تاخیرکاشکار ہوئیں،ٹرین حادثے کے باعث کراچی آنےوالی ٹرینیں بھی تاخیرکاشکارہوئیں،گرین لاین ایکسپریس سواایک بجے آناتھی،جو7بجے آسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چھٹی کے روز بھی سونے کی اونچی اڑان، خریداروں کو بڑا جھٹکا لگ گیا