ہزارہ ایکسپریس کو سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ ،34 افراد جاں بحق

Aug 06, 2023 | 14:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر خانزادہ)نواب شاہ میں کراچی سے پنجاب جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش ، 34 افراد جاں بحق جبکہ 85افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نواب شاہ کے نزدیگ سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے،ٹرین کی 10 کوچز پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے باعث 85 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،  جائے حادثہ پر امداری سرگرمیاں جاری۔

یہ بھی پڑھیں:زمان پارک مزید نفری پہنچ گئی، پولیس کو بڑا حکم مل گیا

ہزارہ ایکسپریس کراچی سے حویلیاں جارہی تھی،  حادثے میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، ٹرین میں سوار افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔