زمان پارک مزید نفری پہنچ گئی، پولیس کو بڑا حکم مل گیا

Aug 06, 2023 | 12:15:PM
زمان پارک مزید نفری پہنچ گئی، پولیس کو بڑا حکم مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رومیل الیاس)چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک پر پولیس نفری تعینات، ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلئے پولیس ہائی الرٹ کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کارکنان کے ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لئے پولیس اہلکار الرٹ، زمان پارک کی صورتحال پولیس کے کنٹرول میں کوئی کارکن رہائش گاہ کے باہر موجود نہیں، پولیس کو کارکنان کو دیکھتے ہی گرفتار کرنے کا حکم جاری۔

یہ بھی پڑھیں :سستے تیل کا جہاز ڈوب گیا؟روسی آئل ٹینکر کے حوالے سے بری خبرآ گئی

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا اور ان کو گاڑی میں بٹھا کر اسلام آباد تک لے جایا گیا، عمران خان نے اپنی پہلی رات اٹک جیل میں گزاری۔