مری:سلنڈر دھماکے میں4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی 

Aug 06, 2021 | 11:41:AM
مری:سلنڈر دھماکے میں4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مری میں مال روڈ پر چائے کی مشین میں سلنڈر  دھماکہ ۔ حادثے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک۔
 تفصیلات کے مطابق مری کے مال روڈ پر مشین کا کمپریسر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا ،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے دھماکے نتیجے میں  4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں ، جن می 2 افراد  کی حالت تشویشناک ہے۔زخمی ہونے والوں میں ارسلان، ربیلا،فوقینہ سونینہ سکینہ اور شبیر شامل ہیں۔زخمی ہونیوالے4 افراد کو سول ہسپتال مری جبکہ خاتون سمیت دو افراد کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بددماغ بھارتی خاتون کا غریب ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد، لوگ حیران۔۔ ویڈیو وائرل