بددماغ بھارتی خاتون کا غریب ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد، لوگ حیران۔۔ ویڈیو وائرل

Aug 06, 2021 | 11:16:AM
بددماغ بھارتی خاتون کا غریب ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد، لوگ حیران۔۔ ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر لکھنئو میں ایک بددماغ مشتعل خاتون نے ایک چوراہے پر ایک غریب ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں سے حملہ کر دیا ، خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 
بھارتی  ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کےمطابق کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک خاتون کی کار کی ٹکر ایک ٹیکسی ڈرائیور کی کار سے ہوگئی جس خاتون آپے سے باہر ہو گئی اور بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئئے خاتون نے اسے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور کا موبائل فون بھی توڑ دیا۔ 

ویڈیو (بشکریہ انسٹاگرام)

ویڈیو میں خاتون کو کراسنگ پر ٹیکسی ڈرائیور کو مسلسل تھپڑ مارتے بھی دیکھاجاسکتا ہے جبکہ ٹیکسی ڈرائیور مسلسل اس سے تھپڑ مارنے کی وجہ پوچھ رہا ہے۔ اس دوران نہ کوئی پولیس والا ڈرائیور کی مدد کو آگے آتا ہے اور نہ ہی کوئی شہری ہمت کرکے ڈرائیور کو پٹائی سے بچاتے نظر آتا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے خاتون کے خلاف ایف آر درج کرلی گئی ہے۔سی سی ٹی وی ویڈیو سے پتا چلا ہے کہ ڈرائیور پہلے پہل تیز رفتاری کے ساتھ آرہاتھا لیکن ڈرائیور نے خاتون کو سڑک پار کرتا دیکھ کر بریک لگائی اور ان کی جان بچائی۔یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ لوگ اپنےکمنٹس میں بھارتی خاتون کی بدتمیزی پر کافی نالاں ہیں اور اس واقعے کی بھرپور مذمت کر رہے ہیں۔
 
یہ بھی پڑھیں: گرج چمک، آندھی، بادل اور بارش ، آج موسم کیسا رہے گا۔۔؟