راولپنڈی جلسے کی اجازت ہر صورت ملنی چاہیے،بیرسٹر گوہر
کیپشن: بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں انشاءاللہ جلسہ ہوگا اور اس میں شرکت ہوگی ،جلسے کی اجازت ہر صورت ملنی چاہیے،اگر اجازت نہ ملی تو ہم عدالت جائینگے،ہم ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم پرامن ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مراد سعید کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی چیمبر میں حزب اختلاف کے قائدین کا اجلاس ہوگا، اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے،بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجہ اپوزیشن لیڈر چیمبر میں پہنچ گئے ، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی بھی شریک ہونگے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ نشست امیدواروں سمیت اپوزیشن احتجاجی تحریک پر مشاورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں مارکیٹیں کتنے بجے بند ہونگی؟ مریم نواز کا بڑا فیصلہ، تاجروں کیلئے اہم خبر