پنجاب حکومت نے مارکیٹیں 8بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی مارکیٹوں کے اوقات کار طے کرنے تجویز مسترد کردی ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔صوبائی حکومت نے مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کی گئی سفارشات منظور نہ ہو سکیں۔پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ تاجروں کو معاشی طور پر مزید دباؤ میں نہیں ڈال سکتے۔پنجاب حکومت نے مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز فی الحال مؤخر کر دی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوقاتِ کار میں تبدیلی پر مزید مشاورت کا فیصلہ ہوا ہے۔تاجر تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے مشاورت جاری ہے۔حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کفایت شعاری جاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مایہ ناز پاکستانی کھلاڑی نے ٹی 20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا