روزے 29،عید سعودی عرب کے ساتھ ہوگی:ماہر فلکیات

Apr 06, 2024 | 16:46:PM
 روزے 29،عید سعودی عرب کے ساتھ ہوگی:ماہر فلکیات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ماہر فلکیات جاوید اقبال نے کہا کہ روزے 29 ہوں گے، عید سعودی عرب کے ساتھ ہوگی۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عید بدھ 10 اپریل کو ہوگی،عید کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو ہوگی، عید کا چاند 8 اپریل کی شب 11 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوگا، 8 اپریل کو سعودی عرب میں 29 واں روزہ ہوگا، نیا چاند پیدا ہوتے ہی فورا نظر نہیں آتا، 9 اپریل کو سورج غروب ہوتے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے ہوگی، مطلع صاف ہوا تو چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ اور جاوید لطیف کی ن لیگ سے بغاوت،تمام سیاسی جماعتوں میں توڑ پھوڑ،تہلکہ خیز انکشافات

 جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 29 اور سعودی عرب میں 30 روزے ہوں گے، پاکستان اور مڈل ایسٹ میں عید اس سال ایک ساتھ ہوگی۔