شاداب خان نے سیاست میں آنے سے متعلق اپنے ارادے ظاہر کر دیئے 

Apr 06, 2023 | 23:58:PM
شاداب خان نے سیاست میں آنے سے متعلق اپنے ارادے ظاہر کر دیئے 
کیپشن: شاداب خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے کہاہے کہ وہ لوگوں کی فلاح و بہبودکیلئے کام کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے شاداب خان نے ہسپتال کی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیک مقصد کیلئے کام کر رہے ہیں،ملک میں طبی سہولیات بہت اہم ہیں کیونکہ صحت مند شہری ہی پاکستان کو ترقی دے سکتے ہیں، صحت کے شعبے میں بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔
اسی دوران صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سابق وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چلیں گے جنہوں نے لاہور، کراچی اور پشاور میں کینسر ہسپتال شوکت خانم بنایا۔
اس پر جواب دیتے ہوئے قومی ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بطور کپتان ورلڈ کپ جیتا اور سیاستدان بنے اور تقریباً 22 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد ہسپتال بنایا، اس لیے وہ فی الحال صرف کرکٹ کیریئر پر توجہ دے رہے تھے اور فی الحال سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا