عیدالفطر کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا

Apr 05, 2023 | 20:04:PM
عیدالفطر کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا
کیپشن: لوگ عید مل رہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ماہر فلکیات نے تصدیق کی ہے کہ عیدالفطرکاپہلادن 21 اپریل کوہوگا،یہ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام اوراسلامی مہینے شوال کے آغاز کی علامت ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا کہ رمضان المبارک کا پوراچاندجمعرات 20 اپریل 2023 کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر36 منٹ پر ہوگاجبکہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بج کر13 منٹ پر پیدا ہوگا اوریہ غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد غروب ہوگا۔اگرحکومت تاریخوں کی تصدیق کرتی ہے تومتحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کوجمعہ 21 اپریل سے پیر 24 اپریل تک عید کی چار چھٹیاں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک جانے کی کوشش،اہم سیاسی شخصیت کو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا
دنیا بھر کے مسلمانوں ماہ صیام کے اختتام کے بعد یکم شوال کوعیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے مناتے اور بھرپورخوشیوں کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کے رمضان میں روزے رکھتے ہیں اورعید رمضان کے اختتام کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے 2 بڑوں میں سردجنگ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے چارج چھوڑ دیا