غیر ملکی بینک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیش کش کر دی

Apr 06, 2023 | 13:27:PM
غیر ملکی بینک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیش کش کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جنوبی سوڈان کے انٹرنیشنل کمرشل بینک نے پاکستان کے بینکنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی پیش کش کر دی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سلک بینک کی جمع کرائی گئی اہم معلومات پر جنوبی سوڈان کے انٹرنیشنل کمرشل بینک نے سلک بینک کے شیئرز خریداری میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے، آئی سی بی نے پانچ کروڑ یورو مالیت کے سلک بینک شیئرز خریداری کی پیش کش کی ہے۔ 

مزید پڑھیں: ڈالر سستا ہوگیا
سلک بینک بورڈ نے اپنے 5 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں آئی سی بی کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا تھا، بورڈ نے اپنی انتظامیہ کو آئی سی بی سے مذاکرات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے، بینک انتظامیہ مذاکرات کو معاہدے کی شکل میں سلک بینک بورڈ کو پیش کرے گی جبکہ سرمایہ کاری کا حتمی فیصلہ سلک بینک بورڈ، شیئرز ہولڈرز، ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بعد ہوگا۔