ڈالر سستا ہوگیا

Apr 06, 2023 | 11:37:AM
ڈالر سستا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)مسلسل تیزی کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی ،کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 85 پیسے سستا ہوگیا ۔
انٹربینک میں ڈالر 287.85 روپے سے کم ہوکر 286 روپے تک گرگیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا پاکسان کو 2 ارب ڈالر کی سپورٹ دینے پر روپے پر بہتری دیکھی جارہی ہے ،آئی ایم ایف پروگرام کےمعاملے پر بھی حکومت نے اقدامات تیز کردئیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک جانے کی کوشش،اہم سیاسی شخصیت کو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے کمی سے 291.50 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 317 روپے پر برقرار رہا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 363 روپے پر ہی برقرار ہے جبکہ  امارتی درہم 80 روپے اور سعودی ریال 77.50 روپے پر برقرار رہا۔