قومی اسمبلی اجلاس ،حکومت اور اتحادی جماعتوں کی تیاری مکمل

Apr 06, 2023 | 09:43:AM
قومی اسمبلی اجلاس ،حکومت اور اتحادی جماعتوں کی تیاری مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس  کے حوالے سے حکومت اور اتحادی جماعتوں نے تیاری مکمل کرلی۔ 

اجلاس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے متعلق قرار داد پیش کی جائے گی،وزیراعظم شہباز شریف کی تمام اتحادی جماعتوں کے ممبران کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت  جاری،وزیراعظم آفس کا اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور چیف وہیپ سے رابطہ ،وزیراعظم آفس  کی جانب سے کہا گیا کہ تمام اتحادی جماعتوں کے ممبران اجلاس میں حاضری کو  ہر صورت یقینی بنائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 11 بجے ہوگا ۔