پی آئی اے کی بڑی غفلت پکڑی گئی، خالی جہاز اُڑانے کا انکشاف

Sep 05, 2025 | 21:32:PM
پی آئی اے کی بڑی غفلت پکڑی گئی، خالی جہاز اُڑانے کا انکشاف
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (طیب سیف)پی آئی اے حکام کی نااہلی، مالی بدحالی کے باجود خالی جہاز اڑاتے رہے، آڈٹ رپورٹ میں پی آئی اے کی غفلت سامنے آ گئی۔

پی آئی اے کی 1118 پروازیں اسلام آباد سے صرف ایک یا دو مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئیں، 816 پروازیں صرف ایک مسافر جبکہ 302 پروازیں دو مسافروں کے ساتھ آپریٹ کی گئیں, 3 سے 50 مسافروں والی پروازیں منسوخ کرنے کے بجائے آپریٹ کی گئیں، ٹکٹ ریفنڈ نہیں کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ منیجر مارکیٹنگ ٹیم کی مشاورت سے متعلقہ فلائٹ کینسل کرنے کا اختیار رکھتا ہے جو نہیں کیا گیا، ناقص منصوبہ بندی اور کم لوڈ والی پروازیں آپریٹ کرنا غیر جواز اور قومی نقصان ہے۔

معاملہ 6 جون 2024 کو انتظامیہ کے نوٹس میں لایا گیا لیکن کوئی جواب نہ ملا, متعدد یاد دہانیوں کے باوجود 2025 تک ڈپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی کا اجلاس نہ بلایا گیا۔

آڈٹ حکام کی سفارش کے مطابق مؤثر فلائٹ پلاننگ، آپریشنل کنٹرول اور کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ ناگزیر ہے، آڈٹ رہورٹ 2021 تا 2023 تک کے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :خالی فلائیٹں چلانے کا آڈٹ پیرا،پی آئی اے کا موقف سامنے آ گیا