خالی فلائٹس چلانے کا آڈٹ پیرا،پی آئی اے کا موقف سامنے آ گیا

زیادہ تر چارٹر پروازیں کویڈ کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے چلائی گئی تھیں

Sep 05, 2025 | 21:10:PM
خالی فلائٹس چلانے کا آڈٹ پیرا،پی آئی اے کا موقف سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)خالی فلائیٹں چلانے والے آڈٹ پیرے کی خبر پر ترجمان پی آئی اے کا موقف سامنے آ گیا۔زیادہ تر چارٹر پروازیں کویڈ کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے چلائی گئی تھیں ۔

ترجمان پی آئی  اے کا کہنا ہے کہ  مذکورہ آڈٹ پیرا ڈرافٹ پیرا ہے اور یہ پی ائی اے کی چارٹر پروازوں پر بنایا گیا تھا ۔چارٹر پروازوں کی ایک طرف عمومی طور پر خالی جاتی ہیں ،زیادہ تر چارٹر پروازیں کویڈ کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے چلائی گئی تھیں ۔چارٹر پروازیں ایک طرف سےعمومی طور پر خالی جاتی ہیں ،مگر پرواز کی قیمت یک طرفہ مسافروں کے ٹکٹ سے پوری کی جاتی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہےکہ آڈٹ کی رپورٹ اور اعداد و شمار غلط فہمی کی بنیاد پر لکھے گئے تھے، آڈٹ کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ ڈرافٹ (غیر حتمی) پیرا ڈراپ یا ختم کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عطیات کا عالمی دن، وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل